|

وقتِ اشاعت :   January 2 – 2024

اوتھل:  مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے مسلم لیگ (ن) آئندہ الیکشن میں کلین سوئپ کرکے ملک بھر میں ایک بار پھر ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع کرے گی۔

اور مسلم لیگ نے اپنے ہر دور میں ملکی ترقی و خوشحالی ،

بے روزگاری کے خاتمے ،معیشت کی بہتری کے لیئے اہم اقدامات کیئے۔ اور موٹر ویز کا جال بچھایا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے وایارو میں وڈیرہ ثناء اللہ چنہ اور سلیم چنہ اور محمد حسن آچرہ گوٹھ میں ٹی پارٹی کے موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا ہے میں نے اپنے دور وزارت اعلیٰ میں لسبیلہ کے لوگوں کے بنیادی اور اجتماعی مسائل حل کئے تھے۔

اس بار بھی میری اولین ترجیح اجتماعی کام ہی ہوں گے۔

جام کمال خان نے کہا ہے کہ ہم اپنے علاقے کی بنیادی ضروریات اور ترقی و خوشحالی کیلئے اجتماعی اور چھوٹے چھوٹے کاموں کو اہمیت دیں گے۔

گھر بنانا مشکل ہے پنکھا لینا آسان ہے ہمارے بیوپاری سیاست دان پنکھے لے کر گھوم رہے ہیں یہ کہ پنکھا دے کر چار بندوں کو خوش کرتے ہیں اور وہ بندہ پریشان رہ جاتا ہے کہ اب گھر ہے نہیں پنکھا کہاں لگاؤں گا۔

ہماری کوشش ہوگی کہ علاقوں میں روڈ بنیں، پانی کی بڑی اسکمیں، ہسپتالز ،اسکول نہروں کے بندات کا مسئلہ روزگار کے مسئلہ حل ہو پہلے اپنے اہم مسئلہ حل کرنے کی کوشش کریں انہوں نے کہا ہے کہ کنراج کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں سولر بور مل رہے ہیں ،نوجوان تعلیم پر توجہ دیں جس میں نوجوانوں کا مستقبل ہے انہوں نے کہا ہے کہ لسبیلہ کے لوگ زراعت پر بھی خصوصی توجہ دیں نہ صرف خودکفیل ہوں بلکہ ملک کو بھی خود کفیل بنائیں۔کیونکہ اگر ہماری زمینیں آباد ہوگی تو ہم آباد ہونگے اس موقع پر انہوں نے مختلف وایارو آورا میں جگہوں پر تعزیتیں کیں اور ٹی پارٹیوں میں شرکت کی۔اس موقع پرچیئرمین ضلع کونسل لسبیلہ عبدالرشید پھورائی ، وائس چیئرمین چیف ٹرائبل سردار غلام فاروق شیخ، سید عبدالحفیظ شاہ کاظمی،

پی ایس محمد جان گدور معروف بزرگ ہستی سید حسن شاہ، سردار امام بخش مانڈرہ ڈاکٹر تولا رام لاسی شاہد خان پٹھان، سردار پیر بخش انگاریہ ،چیرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سومار شاہ کاظمی وائس چیرمین وسیم احمد خاصخیلی چیئرمین محمد علی آچرہ کونسلرسید غلام مصطفی شاہ حاجی موسی سردار امام بخش مانڈڑہ حسین علی جاموٹ حاجی محمد خان وڈیرہ غلام نبی گنگو ستار احمد عاربانی جمیل سومرو امام بخش آچرہ صوبہ خان مری حبیب اللہ مری سونارا مراد وزیر سلیم جاموٹ وڈیرہ ثناء اللہ جاموٹ واجہ مامن گنگو واجہ عارف گنگو واجہ آصف غلام رسول انگاریہ وڈیرہ کریم بخش شاہوک حبیب اللہ پیروانی خاصخیلی مہراللہ مانڈڑہ عطا ء اللہ ماڈڑہ کونسلر برکت جاموٹ صحافی احمد علی جاموٹ ستار احمد رستم جاموٹ کامریڈ ولی جاموٹ شیرا شاہوک صابر حسین مگسی و دیگر موجود ہیں۔