کراچی: بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی کال پرملک کے مختلف حصوں کی طرح کراچی میں بھی ہڑتال کی گئی،کئی علاقوں میں کاروباری مراکز بنداورٹریفک کی روانی متاثررہی، ملیر،میں ملاعیسیٰ گوٹھ،میمن گوٹھ،امام بخش مارکیٹ،
ہاشم گھانچی مارکیٹ میں دکانیں اور کاروباری مراکزبندرہے،ہڑتال کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثررہی،جبکہ ملیرکے عوام کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ بھی کیاگیا،ادھرشہرکی سب سے مصروف جہان آبادشیرشاہ میں بھی ہڑتال کے باعث دکانیں اور کاروباری مراکز بندرہے۔
ادھرلیاری میراں ناکہ،غریب شاہ میں بھی ہڑتال کی گئی،جبکہ میراں ناکہ میں مکین سڑکوں پرآئے اوراحتجاج کرکے روڈکوبلاک کئے رکھا،پاک کالونی پر پرانا گولیمار میں بھی دکانیں بندرہیں اور مکینوں کی جانب سے ریلی نکالی گئی،مظاہرین نے بینرزاورپلے کارڈزاٹھارکھے تھے جن پرلاپتہ افرادکی بازیابی اور جعلی مقابلے بندکرنیکامطالبہ کیاگیا،مظاہرین نے کہاکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطالبات منظورکئے جائیں بصورت دیگراحتجاج کاسلسلہ جاری رہیگا۔