|

وقتِ اشاعت :   January 3 – 2024

کوئٹہ:  نگراںصوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ وزیر ستان میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے6حجاموں کو بے دردی سے قتل کر کے دو قوموں کے درمیان نفرت کا بیچ بو نے کی کو شش کی گئی ہے ،

حجاموں کے ایک ایک خون کے قطرے کا کا بدلہ لیا جائے گا ،نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے سچے پاکستانی کی حیثیت سے حق پر مبنی باتیں کی ہیں ،پاکستان سے اب تک مجمو عی طور پر 6لاکھ کے قریب غیر قانونی تارکین وطن اپنے ملک جا چکے ہیں ۔

یہ بات انہوں نے بدھ کوکوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی،

جان اچکزئی نے کہا کہ اینٹی اسٹیٹ بلوچوں اور طالبان کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا ہے

طالبان دہشت گردوں نے وزیرستان میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 6 حجاموں کو بے دردی سے ذبح کر کے پشتونوں اور پنجابیوں میں نفرت پیدا کر نے کی کوشش کی ہے پاکستان کے عوام پہلے بھی ایسی سازشوںکو ناکام بنا چکے ہیں قتل کئے جا نے والے حجاموں کے ایک ایک خون کے قطرے کا کا بدلہ لیا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ لاپتہ افراد کے حوالے ایک کمیشن کام کر رہی ہے

لیکن دہشتگردوں کے خاندان جو اسلام میں تماشہ کر رہے ہیں وہ اپنے بیرونی آقائوں کے اشارے اور اسلام آباد میں چند سہولت کاروں کی وجہ سے ایسا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے سچے پاکستانی کی حیثیت سے اپنا دکھ بیا ن کیا ہے جن لوگوں کو پاکستان کی تاریخ کاعلم نہیں وہ مسئلے بناء سمجھے بے تکی باتیں کر رہے ہیں

آج بلو چستان کی عوام نے کمیٹی کی کال کو بھی مسترد کر دیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ 9 مئی والوں کو کہتا ہوں کہ انہوں ریاستی املاک پر حملہ آور ہو نے کے بعد بھی آج ایسے عناصر لیول پلینگ فیلڈ کس منہ سے مانگ رہے ہیں9 مئی کے واقعات میں ملوث زمہ داروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ ریاست پر حملہ آوروں کو مین اسٹریم نہیں ہونے دیا جائے گا اصول سب کے لئے برابر ہے ۔

انہوں نے کہاکہ 7جنوری کو قومی کرکٹر احمد شہزاد کوئٹہ پہنچے گے جہاں وہ بلوچستان کے کرکٹرز کو قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کے لئے روڈ میپ دیں گے ،احمد شہزاد بلوچستان کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کرنے کے کردار ادا کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بلوچستان سے 2 لاکھ کے قریب جعلی شناختی کارڈز بلا ک کئے جا چکے ہیں پاکستان سے اب تک مجمو عی طور پر 6لاکھ کے قریب غیر قانونی تارکین وطن اپنے ملک جا چکے ہیں ،30جنوری تک 1بلین غیر قانونی تارکین وطن کو واپس انکے ملک بھیجیں گے ۔