|

وقتِ اشاعت :   January 3 – 2024

کوئٹہ: بلوچستان اعوامی پارٹی کے سینٹر ثمینہ ممتاز زہری نے سماجی رابطے ویب سایٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بلوچستان سے خواتین کو بھیجنے کی یہاں کیا ضرورت ہے۔

بلوچستان کے اتنے منتخب عہدیدار ہیں یہ لوگ انکے پاس کیوں نہیں جاتے ۔ بلوچستان کے لیڈر دھائیوں سے حکمرانی کر رہے ہیں اور ارب پتی ہیں۔

وہ اس قابل بھی نہیں کہ ان مظلوموں کی بات ھی سن لیں۔ کیا صرف ووٹ مانگنا ھی ان کا مقصد ہے؟۔