|

وقتِ اشاعت :   January 3 – 2024

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بیرونی قوتوں کا عمل دخل نا ہونے کی کوئی شک و شبہ کی گنجائش نہیں بچا ہے، البتہ اندرونی و خارجہ پالیسی کی خامیوں کو خارج ازامکان نہیں کیا جاسکتا جس کی وجہ حالات اس نہج تک پہنچ گئے ہیں لیکن دہشت گردی کے اتنے بڑے نیٹ و رک کی مالی معاونت،

سہولتکاری اور سرپرستی بغیر بیرونی مدد کے ناممکن ہے جس نے ہزاروں محب وطن بلوچوں، مزدوروں، سیاسی کارکنوں اور قانوں نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سمیت کئی معصوم لوگوں کو موت کے گھاٹ اتارا لیکن بدقسمتی سے اس پر نا انسانی حقوق کے علمبردار بولتے ہیں اور نا ہی قدآور صحافی لب کشائی کرتے ہیں ۔