|

وقتِ اشاعت :   January 4 – 2024

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ قومی یا عام ایشوز کیلئے زہر کاکڑوہ گھونٹ پیناپڑتا ہے

اور جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن کی حمایت مسلم لیگ(ن)ا ور پیپلزپارٹی کی حمایت کے اعلان کے بعد کیااس لذت یافتہ گناہ کے نتیجے میں چار خاندانوں کو خوشی دلاسکے ،

میرعبدالقدوس بزنجو کے لانے میں کردار تھا یا نہیں لیکن جام کمال کی حکومت کے خاتمے میں ہمارا کردار تھا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

سردار اختر جان مینگل نے کہاکہ سیاسی جماعتیں جو بھی ہیں جس ملک میں یا دنیا میں سیاسی جماعتیں فرشتے نہیں ہم انسان ہیں غلطیاں ہوتی ہیں ،

اس وقت قومی یا جنرل ایشوز سے غلطیوں کا حل ہوتاہے تو زہر کا گھونٹ ہوتا ہے

جو پینا پڑتاہے جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن کا تعلق ہے اس وقت پاکستان تحریک انصاف کو سادہ اکثریت حاصل تھی دوسری جماعتیں پاکستان مسلم لیگ(ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی بھی اپوزیشن میں تھی جب ان دونوں جماعتوں نے باجوہ کی ایکسٹینشن کی حمایت کااعلان کیا تو اس وقت ہم نے حمایت کااعلان کیا ہمارے پاس 50لاپتہ افراد کی ایک لسٹ تھی وہ ہم نے دیدی اور ایکسٹینشن کے بدلے 50افراد بازیاب کرائے ،

اگر ہم نہ بھی ووٹ دیتے یا اس گناہ میں شراکت دار نہیں ہوتے وہ گناہ ایک لذت یافتہ گناہ تھا جس کے نتیجے میں 4خاندانوں میں خوشی لاسکے ،انہوں نے کہاکہ میرعبدالقدوس بزنجو کے لانے میں کردار تھا یا نہیں لیکن جام کمال کی حکومت کے خاتمے میں ہمارا کردار تھا۔