|

وقتِ اشاعت :   January 4 – 2024

کوئٹہ: کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویژن میں انسداد پولیو مہم کے انتظامات اور تیاریوں کے حوالے سے ڈویژنل ٹاسک فورس کااجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈاکٹر فرحان انجم این اسٹاپ آفیسر ڈی ٹی ایف،

محکمہ پولیس،ڈبلیو ایچ او،یونیسیف اور دیگر اداروں کے افسران اور نمایندگان موجود تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد،ڈپٹی کمشنر چمن جمعداد خان،ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ زاکر علی اور ڈپٹی کمشنر پیشن بذریعہ ویڈیو لنک کے شریک ہوئے۔

اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے اضلاع میں شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں،

کارکردگی اور دیگر اقدامات کے حوالے سے اجلاس کو تفصیلاً آگاہ کیا اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے کہا کہ تمام متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے اور اہداف کو حاصل کرنے کے لیے مانیٹرنگ کو بہتر بناتے ہوئے مسنگ چلڈرن اور فیک فنگرز مارکنگ کے خلاف کارروائی کریں۔تاکہ کوئی بھی ایک بچہ پولیو کے حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے۔

انہوں نے کہاکہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی ہی ہمارے معماروں کے بہتر مستقبل کی ضامن ہے۔

انہوں نے کہاکہ دوران مہم غفلت برتنے اور کوتاہی کرنے پر کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے اجلاس کے شرکاء پر روز دیتے ہوئے کہاکہ انسداد پولیو مہم کے دوران محنت لگن اور ایمانداری سے اپنی زمہ داری ادا کریں تاکہ موجودہ انسداد پولیو مہم میں کامیابی حاصل کی جاسکے۔

کوئٹہ ڈویژن پولیو کے حوالے سے انتہائی حساس تصور کیا جاتا ہے اور ماحولیاتی نمونے تاحال مثبت ہیں لہذا تمام بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلوائے جائیں تاکہ وائرس کو روکا جاسکے۔

انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ انسداد پولیو مہم میں غلفت برتنے والے ایریا سپروائزز کے خلاف کاروائی سخت کارروائی کریں۔

انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے جنگی بنیادوں اقدامات کئے جائیں جبکہ دوران مہم ٹیموں کو فل پروف سیکورٹی فراہم کیا جائے۔

اجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو پولیو 8جنوری 2024ء سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے سیکورٹی اور دیگر انتظامات سمیت پولیو کی مجموعی صورتحال اورگزشتہ مہمات اور کارکردگی کے حوالے سے تفصیلا ًبریفنگ دی گئی۔

کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ سو فیصد اہداف حاصل کرنے کے لیے مسنگ چلڈرن،فیک فنگرز مارکنگ اور ٹیموں کی کارکردگی کو ازخود جائزہ لیں کمزروی یا علفت برتنے پر متعلقہ ایریا سپروایزز کے خلاف سخت ایکشن لیں۔