|

وقتِ اشاعت :   January 4 – 2024

لسبیلہ: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلی بلوچستان جام آف لسبیلہ نواب جام کمال خان عالیانی نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کے ساتھ کافی عرصے سے الیکشن کے حوالے سے وقتا فوقتا ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں

اور الیکشن پر بھی تبادلہ خیال ہوا ہے پاکستان مسلم ن اور نیشنل پارٹی کا مشترکہ ایک ہی پلیٹ فارم ہے اور ہماری مشترکہ کوشش ہے

جس میں ہم سب ایک ساتھ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ سریش پٹ بیلہ میں آواران سے نیشنل پارٹی کے رہنما خیر جان بلوچ اور میر سراج احمد ساجدی کی قیادت ملنے وفد سے ملاقات کے بعد یو این اے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے

کہا کہ نیشنل پارٹی کے ساتھ بلوچستان میں مسلم لیگ ن کا کچھ اضلاع میں ممکنہ طور پر اتحاد ہوسکتا ہے اور اس سلسلے میں بات چیت جاری ہے

ہمارا انشا اللہ جو بھی فیصلہ ہوگا وہ مشترکہ ہوگا جام کمال خان عالیانی نے مزید کہا کہ آواران پاکستان کا سب سے زیادہ پسماندہ اور متاثر ضلع ہے

جو کہ سب کے لیئے لمحہ فکریہ ہونا چاہئیے آواران پر وہ توجہ دی جائے جسکو اسکی حقیقی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ جب عوامی نمائندہ منتخب ہوگا تو مجبورا اسے عوامی مسائل حل کرنے پڑیں گے کیونکہ انہیں دوبارہ بھی اپنی عوام میں ہی جانا ہوتا ہے عوامی نمائندہ منتخب کیئے بغیر کبھی عوام مسائل حل نہیں ہونگے۔