|

وقتِ اشاعت :   January 4 – 2024

الیکشن ٹربیونل نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کو انتخاب لڑنے کی اجازت دے دی۔

 اخترمینگل کے حلقہ این اے 264 سےکاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت ہوئی۔

وکیل نے بتایا کہ اختر مینگل کےکاغذات پر اقامےکا اعتراض ہونے پرکاغذات مسترد ہوئے۔

بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ نے دلائل سننے کے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کو این اے 264 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا تھا کہ اختر مینگل کے کاغذات پر دبئی کا اقامہ ہولڈر ہونے کا اعتراض لگایا گیا ہے۔