|

وقتِ اشاعت :   January 5 – 2024

کوہلو: مری قبیلے کا فلاح و بہبود اولین ترجیحات میں شامل ہیں علاقے میں پائیدار امن اور ترقی کا سفر تعلیمی اداروں کو بہتر بنانے نئے اعلی تعلیمی اداروں کے بنیاد رکھنے کے بغیر ادھورا ہے موجودہ تمام مسائل کا حل تعلیم اور آگاہی میں پوشیدہ ہے٫

ان خیالات کا اظہار مری قبیلے کے سربراہ نواب جنگیز خان مری نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ قبیلے کے تمام افراد کو باہمی اتحاد و اتفاق سے ساتھ لیکر چلنے کی اشد ضرورت ہے ماضی کے تلخ تجربات، مشاہدات اور غلطیوں سے ہمیں سیکھنا ہوگا

قبیلے کے افراد نے کھٹن حالات کا سامنا کیا 2013 میں برسر اقتدار آنے کے بعد علاقائی امن کو بحال کیا اب اگر قبیلے کی نمائندگی کا موقع ملا تو ان ہی اقدامات کو آگے بڑھانے کی کوشش کروں گا اندورنی رنجشوں کو ختم کرنے کیلئے خود ہاتھ بڑھایا

جس سے دہائیوں سے لگنے والے کھوکھلے لسانیات اور قومیت کے نعرے دم توڑ گئے ہیں

مری قبیلہ ایک بار پھر سے تعصب اور اندرونی نفرتوں کو ختم کرکے یکجان ہوکر سامنے آئی ہے جس کو ترقی کے سانچھے میں ڈالا جاسکتا ہے

کاہان کے موجودہ آباد کاری سے مطمئن نہیں ہوں کاہان کے آباد کاری کیلے ایک جامع منصوبہ سازی کی ضرورت ہے جس کا بنیاد 2013 میں رکھا گیا تھا کاہان میں آباد کاری سے قبل کوہلو اندرون صوبہ و ملک ہجرت کردہ لوگوں کیلئے کاہان کی اسکولوں کی فعال کرنا،

پولیس تھانہ کی فعالی، ہسپتالوں تک ادویات پہنچانے، بلیک ٹاپ سڑکوں کی دوبارہ منظوری اور مرمت، ہاؤسنگ اسیکمز، زراعت میں واٹر سپلائی اسکیمز کی بورنگ دیگر ترقیاتی منصوبے و سہولیات اہلیان کاہان کو دیکر واپس آباد کاری کی جاسکتی ہے

وگرنہ عدم پلاننگ پر کاہان کی آباد کاری صرف تصویری جھلکیوں تک محدود ہوسکتا ہے برسر اقتدار آنے پر علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کو اجتماعی شکل ایجنڈے میں شامل ہے

جس سے پورے ضلع کے لوگ مستفید ہوں کوہلو سبی قومی شاہراہ اولین ترجیحات میں شامل رہا ہے 1992 میں مخدوش صورتحال اور رکاوٹوں کی باوجود بھی ذاتی خواہش پر اس سڑک کی بنیاد رکھا 2016میں میاں نواز شریف نے اس قومی شاہراہ کا افتتاح کیا اس شاہراہ کو مزید بہتر بنائیں گے تاکہ کوہلو کے لوگوں کو آمدورفت کی آسان سہولیات میسر ہوں اس قومی شاہراہ کے افتتاح سے مری لونی کے قبائلی تصادم میں بھی کمی دیکھنے کو ملی اس شاہراہ سے کوہلو کا ترقی وابستہ ہے جہاں کوہلو کو رکنی،

ڈیرہ غازی خان، سبی، دکی اور لورالائی سے جڑا جاسکتا ہے۔

شاہراہ پر ایک بار پھر سے بڑے پیمانے پر وفاقی منصوبے کا منظوری کرانا میرے ترجیحات میں شامل ہے۔