|

وقتِ اشاعت :   January 16 – 2024

کوئٹہ: پشتونخواملی اعومی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ریاست عوام کیلئے ماں جیسی ہوتی ہے

88 دنوں سے چمن میں ہزاروں افراد دھرنا دئے بیٹھے ہیں مملکت بضد ہے کہ اپنے ہی بچوں کی بات نہیں ماننی۔ یہ کیا پاگل پن ہے؟ ان خیالات کا اظہار محمود خان اچکزیی نے سماجی رابطے ویب سایٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ

ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ چمن دھرنے کے مطالبات مان کر 3 ماہ تک ڈیورنڈ لائن پر آمد ورفت کیلئے وہی پرانا طریقہ کار رائج کرتے اور جو نئی حکومت آتی وہ اپنی پالیسی بناتی لیکن اپنے بچوں کے ساتھ یہ ضد کی گئی کہ بس تمہاری بات نہیں ماننی۔ریاست عوام کیلئے ماں جیسی ہوتی ہے لیکن پچھلے 88 دنوں سے چمن میں ہزاروں افراد دھرنا دئے بیٹھے ہیں

اور مملکت بضد ہے کہ اپنے ہی بچوں کی بات نہیں ماننی۔ یہ کیا پاگل پن ہے۔