|

وقتِ اشاعت :   January 17 – 2024

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام حلقہ این اے 264 سے پارٹی کے نامزد امیدوار وقومی لیڈر سردار اختر جان مینگل اور پی بی 46 سے پارٹی کے نامزد امیدوار ملک نصیر احمد شاہوانی کے انتخابی مہم کے حوالے سے

اس حلقے سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے عہدیداران یونٹ سیکرٹریڈپٹی سیکرٹری ضلعی کونسلران اور پارٹی کارکنوں کا مشترکہ اہم اجلاس پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹوکے ممبر و ضلعی صدر بی این پی کوئٹہ میر غلام نبی مری کے زیر صدرت منعقد ہوا کیچی بیگ میں پارٹی کے مرکزی رہنما میر سکندر شاہوانی کے گھر پر منعقدہوا

جس میں پارٹی کے نامز د امیدوا ر ملک نصیر احمد شاہوانی ضلعی نائب صدر طاہر شاہوانی ایڈوکیٹ اور ضلعی انسانی حقوق کے سیکرٹری پرنس عبدالرزا ق سمیت علاقے کے کثیر تعداد پارٹی کارکنان عہدیداروں نے شرکت کی اور الیکشن کمپئن کے حوالے سے مختلف تجاویز اور یجنڈوں پر تفصیلی با ت چیت ہوئی کمپئن کو تیز کر نے کے سلسلے میں کارنرز میٹنگ ٹیکنیکل کمیٹی پبلسٹی کمیٹی سمیت مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ

پارٹی نے بلوچ قوم بلوچستان عوام کے ساتھ و عدہ کیا تھا گزشتہ 5سالوں کے دوران جو وعدہ دہی کیا تھا ان وعدوں پر پورے اترے پارٹی بھی سیاسی بیانیہ کا کوئی بھی سیاسی جماعت مقابلہ نہیں کر سکتا ہے اور نہ ہی دیگر سیاسی پارٹیوں کو یہ اخلاقی جرائت ہے کہ وہ بلوچستان کے حقیقی مسائل پر لب کشائی کریں یہ اعزاز بی این پی کو حاصل ہے کہ جنہوں نے ہر پلیٹ فارم پر ڈھکنے کیچ چھوٹ پر بلوچستان کے جملہ مسائل واق و اختیار حق حکمرانی لاپتہ افراد کی بازیابی

ساحل وسائل پر اختیار بلوچستان میں ہونے والے نا انصافیوں ظلم وجبر انسانی حقوق کی پامالیوں سمیت دیگر مسائل پر تفصیلی بات چیت ور نشاندہی کی گئی بلوچ قوم اور بلوچستانی عوام کو جہالت پسماندگی اور غربت سے نکالنے کیلئے سیاسی قومی جمہوری انداز میں پارلیمنٹ میں صوبے اور بلوچ قوم کی حقیقی ترجمانی کا حق ادا کیا اور بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کیلئے پارٹی کے پارلیمانی آراکین نے مخلصی اور سچائی سے ترقیاتی کاموں کے جھال بچھائے اور آنے والے الیکشن میں بھی پارٹی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جائینگے

اور عوام بی این پی کا انتخاب کریگی اور ایک بار پھر 8 فرورiی2024 کو عام انتخابات میں پارٹی کے امیدوروں کو اپنی قیمتی ووٹوں سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے بلوچستان میں موقف پرستی مفاد پرستی اور ذاتی مفادات حاصل کرنے والوں کو مسترد کرینگے پارٹی رہنماں نے کارکنوں سے کہا کہ وہ گھر گھر جاکر پارٹی کا پیغام عام کریں۔