پاکستان کے بارہویں اور ملکی تاریخ کے سب سے بڑے عام انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کا وقت شام 5 بجے تک برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام پولنگ اسٹیشنزکے دروازے شام 5 بجے بند کر دیے جائیں گے تاہم 5 بجے تک پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں موجود افراد ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن حکام کے مطابق غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج 6 بجے کے بعد نشر ہو سکیں گے۔