کوئٹہ :نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فورم ایکس میں کہا ہے کہ الحمدللہ بلوچستان بھر میں صبح 8 بجے سے ووٹنگ کا عمل خوش اسلوبی سے جاری ہے دہشتگردوں کو بلوچستان کے بلوچ اکثریتی علاقوں میں عبرتناک شکست اور پسپائی کا سامنا کرنا پڑا
دہشت گردوں نے انتخابی عمل کو متاثر کرنے کے لیے پشتون اکثریتی علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن دہشتگرد ناکام رہے یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ BLA، BLF، TTP، اور داعش جیسے گروہ بلوچستان کے بہادر عوام کے نمائندے نہیں ہیں یہ گروہ بلوچستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں اور پڑوسی ریاست بھارت کے پراکسی ہیں۔