بلوچستان کے ضلع کوہلو میں پولنگ سٹیشنز پر 3 راکٹ فائر کر دیئے گئے۔
لیویز حکام کے مطابق کوہلو کے علاقے باریلی میں پولنگ اسٹیشنز پر تین راکٹ فائر کیے گئے جو سٹیشنز سے فاصلے میں گر کر پھٹ گئے۔
لیویز حکام نے بتایا کہ راکٹ حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ کوہلو میں گاڑی بارودی سرنگ سے بھی ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔