|

وقتِ اشاعت :   February 9 – 2024

کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں حلقہ پی بی 51چمن سے اے این پی کے امیدوار اور پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کی واضح برتری پر رات کی تاریکی میں ڈاکہ ڈالنے اور منظور نظر شخص جو چوتھے نمبر پر تھے

اسے پہلے نمبر پر لانے 12 ہزار ووٹوں کو21ہزار ووٹوں پر برتر کرنے کی انجنئیرنگ کو صاف شفاف انتخابات سے متعلق کئے گئے دعووں کی نفی سمجھتے ہیں چمن میں ہماری جیت کو شکست میں بدلانے والے نادیدہ قوتوں کی غیر آئینی کردار اب کسی سے ڈھکا چھپا نہیں

اس ناروا طرز عمل کے خلاف کویٹہ چمن شاہراہ کوژک کے مقام پر پہیہ جام غیر معینہ مدت کیلئے بند جبکہ کوئٹہ ژوب شاہراہ،کوئٹہ۔لورالائی اور کویٹہ قلعہ سیف اللہ قومی شاہراہ پر آج احتجاج کیا جائیگا اس سلسلے میں آج صبح ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے ریٹرننگ آفیسر چمن کے خلاف دھرنا دیا جائیگا حلقے کے عوام اور اضلاع میں پارٹی کارکن بروقت اپنی شرکت کو یقینی بنائیں

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں الیکشن کمیشن کی جانب سے چمن میں صاف شفاف انتخابات سے متعلق کئے گئے وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے 21ہزرا ووٹوں کیساتھ پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی واضح برتری کیساتھ سر فہرست تھے

لیکن 9فروری کو صبح 10بجے چوتھے نمبر کو پہلے نمبر پر لایا گیا بیان میں کہا گیا کہ آر او کی اس ناروا طرز عمل کے خلاف کوئٹہ چمن شاہراہ کوژک کے مقام پر غیر معینہ مدت کیلئے بند کیا جائیگا

جبکہ کوئٹہ ژوب،کوئٹہ لورالائی اور کوئٹہ قلعہ سیف اللہ قومی شاہراہ کو کل بند رکھا جائیگا بیان میں تمام اضلاع کے کارکنوں کو اعلان کردہ احتجاج میں بھر پور شرکت کی ہدایت کی گئی