کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان میں انتخابات کے موقع پر بڑے بڑے برج اُلٹ گئے قبائلی سیاسی شخصیات انتخابات ہار گئیں
جن میں بہن بھائی اور بھائی سے بھائی بھی ہارنے والوں میں شامل ہیں قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ہارنے والی شخصیات میں پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی
،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 263 سے ہار گئے اسی طرح پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری خضدار اور قلات کی دونوں قومی اسمبلی کی نشستوں سے ناکام ہوئے جبکہ خضدار کی صوبائی اسمبلی کی نشست سے کامیاب ہوئے
،جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلیٰ سردار اختر جان مینگل قلات اور خضدار کی قومی اور وڈھ،خضدار کی صوبائی نشست سے کامیاب ہوئے تاہم این اے 264 سے ہار گئے سابق سپیکر صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی،
اُنکی بہن راحت بی بی ہار گئی
اسی طرح سابق وزیراعظم (مرحوم) ظفراللہ جمالی کے دونوں صاحبزادے میر عمر خان جمالی اور میر جاوید جمالی بھی اپنی آبائی نشستوں سے ہاتھ دھو بیٹھے،ممتاز قبائلی و سیاسی رہنماء نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 263سے ہار گئے
جبکہ میر نعمت اللہ زہری اپنے بھائی میر ظفر زہری سے سوراب کے صوبائی حلقہ سے ناکام ہوئے، جبکہ پشتونخوا میپ کے نواب ایاز خان جوگیزئی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262سے ناکام ہوئے، جبکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر شیخ جعفر خان مندوخیل اپنے آبائی حلقے سے ہار گئے، پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء نواب جنگیز خان مری اور اُنکے بھائی نوابزادہ گزین مری کوہلو اپنے آبائی حلقہ سے ہار گئے