الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ریٹرننگ افسران کو 30 منٹ کے اندر نتائج کا اعلان کرنے کی ہدایت کردی۔
الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو ہدایت کی کہ آدھے گھنٹے کے اندر نتائج کا اعلان کیا جائے ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
کمیشن نے مختلف ٹی وی چینلز پر نتائج سے متعلق خود سے منسوب بیانات کی بھی تردید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے نتائج سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا۔