|

وقتِ اشاعت :   February 9 – 2024

تربت; انتخابی دھاندلی اور کامیاب امیدواروں کے نتائج کے اعلان میں تاخیر کے خلاف نیشنل پارٹی کی جانب سے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی آفس کے سامنے احتجاج شروع کردیا گیا۔

احتجاج میں نیشنل پارٹی امیدوار لالا رشید دشتی اور میر حمل بلوچ کے علاوہ ضلعی قیادت و کارکنان کی بڑی تعداد شامل ہے۔