|

وقتِ اشاعت :   February 9 – 2024

کوئٹہ: نگران وزیر داخلہ محمد زبیر جمالی نے محکمہ داخلہ الیکشن کنٹرول کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے انتخابات آخری مراحل اقدامات انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا

جبکہ چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے بذریعہ ویڈیو اجلاس میں شرکت کی ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ زاہد سلیم نے صوبے میں 4مختلف مقامات پر دھرنوں سے متعلق بریفنگ دی اجلاس میں صوبے کے تمام کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز،ڈی ائی جیزز کی انتخابات آخری مراحلے میں اپنی جانب سے کیے گئے انتظامات،اقدامات پر بریفننگ دی نگران وزیر داخلہ میر محمد زبیر جمالی نے اعلیٰ حکام سے کہا کہ

الیکشن امید واروں کے رزلٹ کے معاملات کو جلد از جلد حل کیے جاے رزلٹ لیٹ ہونے کی وجہ سے اراکین دھرنے دے رہے ہیں

جبکہ صوبائی حکومت عوام کے جان و مال پر کوئی بھی کمپرومائز نہیں کر سکتی ہے دھرنے کے شرکاء کی سیکورٹی فراہم کی جاے جبکہ میں پر امن انتخابات کے انعقاد پر بیورکریسی اور فورسز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں

اس موقع پر چیف سیکرٹری نے اعلیٰ حکام سے کہا کہ قانون کی حکمرانی کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے گا جبکہ سیکورٹی کے حوالے سے ہمارے چلینجیز ختم نہیں ہوے امید واروں کے مسائل کو حل کریں جو قانونی طریقہ ہے اس پر علمدار کرواہیں

اِجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ زاہد سلیم،سیکٹری بلدیات نور احمد پرکانی،سیکٹری آئی ٹی آیاز مندوخیل،کمشنر کو ئٹہ حمزہ شفاقت، اسپیشل سیکریٹری داخلہ ناصر دوتانی،ڈی آئی جی کوئٹہ،ڈی جی لیویز نصیب اللہ کاکڑ ڈی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔