|

وقتِ اشاعت :   February 10 – 2024

پاکستان پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ (ن) کو وفاق، پنجاب اور  بلوچستان میں حکومت کیلئے مشترکہ حکمت عملی کا روڈ میپ دے دیا۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی جانب سے مرکز میں مخلوط حکومت کے اعلان کے بعد شہباز شریف متحرک ہیں اور ان کی گزشتہ شب آصف زرداری سے ملاقات بھی ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی قیادت کے درمیان اتوار کو ملاقات پراتفاق ہوگیا ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ پیپلزپارٹی نے ن لیگ کو وفاق، پنجاب اور بلوچستان میں حکومت کیلئے مشترکہ حکمت عملی کا روڈ میپ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نےن لیگ کویقین دہانی کرائی ہے کہ آپ پنجاب میں حکومت بنائیں، ہم آپ کا ساتھ دیں گے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے مزید تجویز دی کہ پیپلزپارٹی کوبلوچستان میں حکومت بنانے کےلیے ن لیگ ساتھ دے۔

ذرائع کا کہنا تھاکہ آزاد ارکان سے دونوں جماعتوں کے الگ الگ رابطے پراتفاق ہوا ہے اور یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت سازی پراتفاق رائے اور مشترکہ اتحاد سے قبل میڈیا پر بیانات نہیں دیے جائیں گے۔