|

وقتِ اشاعت :   February 10 – 2024

کوئٹہ: بلو چستان عوامی پارٹی کے رہنماء وسابق صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ جن حالات میں پاکستان میں پر امن انتخابات ہوئے تمام پاکستانیوں بالخصوس سیکورٹی اداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،2024 کے عام انتخابات صاف اور شفاف تھے

کسی ادارے نے بھی مداخلت نہیں کی لیکن ڈپٹی کمشنرقلات نے انتخابات کے لئے مجھ سے رقم کی ڈیمانڈ کی،میرا مطالبہ ہے کہ سات پولنگ اسٹیشنز کے ڈبے سب کے سامنے کھولے جائیں اسکے بعد میں ہار جیت کا فیصلہ سینہ تان کے قبول کرؤنگا۔یہ بات انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔

ملک بھر میں پر امن انتخابات کے انعقاد پرملکی اداروں اور نگران حکومت نے بہترین کار کر دگی کا مظاہرہ کیا تاہم بعض حلقوں میں مقامی سطح پر انتظامیہ نے خورد بورد کی اور رقم کا مطالبہ بھی کیاجسکی کی بنا پر مخالف پارٹی کو جتوا دیا گیا ہے دشمن قوتوں کا عزم تھا کہ انتخابات نہ ہو ں لیکن ملکی اداروں نے انکے عزائم خاک میں ملا کر کامیاب الیکشن کروائے۔

انہوں نے کہاکہ بیلٹ باکسز اب بھی ڈپٹی کمشنر قلات کے گھر میں موجود ہیں جبکہ مخالف پارٹی کے الیکشن جیتنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے قلات میں 10000 ووٹرز ہیں اور ساتھ ہی جواد لہڑی نے میری حمایت کا اعلان بھی کیا تھا جبکہ ڈپٹی کمشنر قلات کئی دنوں سے رقم کامطالبہ کر رہے تھے رقم ادا نہ کرنے کرنے کی بنا ء پر مجھے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ مین محب وطن ہوں کچھ رقم کی بنا پر الیکشن جیت کر اپنے ملک اور اپنے عوام کے ساتھ غداری نہیں کر سکتا، ملک میں عدلیہ اور انصاف کا قانون موجود ہے، الیکشن کمیشن کو درخواست بھجوا دی ہے اورمیرا مطالبہ ہے کہ 7 پولنگ اسٹیشن کے ڈبے انکے سامنے کھلوائے جائیں اگر اس میں انکے ووٹ کم ثابت ہوئے تو ہار منظور کر لیں گے۔