پاکستان پیپلزپارٹی نے بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے مشاورت مکمل کرلی۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اورسابق صدرآصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے مشاورت کی گئی۔
ذرائع نے بتایاکہ پیپلز پارٹی نے بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کیلئے تین ناموں پر غور کیا جن میں صادق عمرانی، ثناء اللہ زہری اور سرفراز بگٹی کے نام شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قائدین نے پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے الگ الگ بھی ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کوشراکت اقتدار میں اسپیکر اور سینیئر وزیر دیا جائے گا اور دونوں پارٹیوں کو ایک جتنی صوبائی وزارتیں دی جائیں گی۔
ذرائع نے بتایاکہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ کیلئے نام کا اعلان اگلے 36 گھنٹوں تک کردیاجائےگا۔