پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سرفراز بگٹی بلامقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہو گئے ہیں۔
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیرصدارت منعقد ہوا، پیپلزپارٹی کے رہنما میر سرفراز بگٹی نے 41 ووٹ حاصل کیے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے نامزد سرفراز بگٹی کے سوا کسی نے بھی وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے تھے، اس لیے وہ بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں، مسلم لیگ (ن) نے بھی ان کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
جمیعت علماء اسلام اور نیشنل پارٹی کے اراکین اسمبلی نے انتخابی عمل سے بائیکاٹ اور وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے جمیعت علماء اسلام کا کوئی بھی رکن نے اجلاس میں موجود نہیں تھے نیشنل پارٹی کے اراکین ایوان میں موجود رہتے ہوئے انتخابی عمل حصہ نہیں بنے