|

وقتِ اشاعت :   March 4 – 2024

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیرا علی بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ کاش وہ سیاہی وہ پاکستان میں جنرل الیکشن میں دھاندلی کو روکنے کیلئے بھی استعمال کرتے تو کتنے فرشتے پکڑے جاتے اس طرح ہمارے بھی کچھ بلوچ ہے جو خلائی لبادہ اوڑ کر ووٹ مانگتے ہیں

اس لیے ضروری نہیں کہ ہم بلوچ کو ووٹ دیدیں میر سرفراز بگٹی کے وزیرا علی بننے پر سردار اختر جان مینگل کا کہنا تھا کہ وہ تو انتخابات سے پہلے منتخب ہوئے تھے انوارالحق کاکڑ کو چیئرمین سینیٹ لانے کے سوال پر سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ جو بنانے والے ہیں اس کو نہ آپ روک سکتے ہیں اور ہم میں نے سپیکر ڈپٹی سپیکر اور وزیراعظم کے انتخاب کیلئے ووٹ نہیں دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ سرفراز بگٹی کو پہلے نگران وزیر بنا یا تھا انتخابات کا اعلان ہوتے ہیں ان سے استعفی دلا یا گیا اس کے بعد پیپلز پارٹی میں شامل کیا گیا اسی وقت ہی اس کے وزیراعلی کا فیصلہ بھی ہوچکا تھا ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے چاہنے سے چیئرمین سینٹ منتخب نہیں ہوگا۔