|

وقتِ اشاعت :   March 22 – 2024

اسلام آباد/کوئٹہ :وزیراعظم میاںمحمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں معدنیات سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے مواصلات کے انفراسٹرکچر، خصوصاً ریلوے لائین کے حوالے سے منصوبہ سازی کی جائے گی ،چاغی میں ٹیکنیکل یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے حکومت اور بیرک گولڈ مل کر کام کر سکتے ہیں۔

یہ بات انہوں نے جمعہ کو بیرک گولڈ کمپنی کے وفد کی چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک برسٹوو کی سربراہی میں ملاقات کے دوران سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ وزیراعظم میاںمحمد شہباز شریف نے کہا کہ ریکوڈک منصوبہ بلوچستان اور علاقے کی ترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا

اس منصوبے سے صوبے کی ترقی اور لوگوں کی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا بلوچستان میں معدنیات سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے مواصلات کے انفراسٹرکچر، خصوصاً ریلوے لائین کے حوالے سے منصوبہ سازی کی جائے گی وزیراعظم نے بیرک گولڈ کو بلوچستان میں معدنیات کے دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی ، وزیراعظم نے وفد کو تجویز دی کہ ضلع چاغی میں ٹیکنیکل یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے حکومت اور بیرک گولڈ مل کر کام کر سکتے ہیں حکومت سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے جن میں سڑکوں اور مواصلات کے بہتر نظام کے منصوبے بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر بیرک گولڈ وفد نے وزیراعظم کو ریکو ڈک منصوبے پر پیشرفت پر بریفنگ دیتے بتایا کہ ریکوڈک منصوبے کی فزیبیلٹی اس سال کے آخر تک مکمل کر لی جائے گی ریکوڈک منصوبے پر کام کرنے کے لئے مقامی اور بلوچستان ڈومیسائل کے افراد کو ترجیح دی جا رہی ہے ۔

وفد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بیرک گولڈ نے کارپوریٹ سوشل رسپانسی بیلیٹی کے تحت ریکوڈک کے قریب تین اسکولز قائم کئے ہیں بیرک گولڈ کی جانب سے اب تک سو افراد کو فنی تربیت فراہم کی جا چکی ہے جن میں خواتین بھی شامل ہیں ۔ملاقات میں وزیر پیٹرولیم مصدق ملک ، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے