|

وقتِ اشاعت :   March 24 – 2024

کو ئٹہ : وفاق اور صوبے کے باہمی اعتماد وتعاون سے نہ صرف ملکی ترقی کے لئے بلوچستان کے وسائل سے استفادہ ممکن ہے بلکہ اسکی بدولت بلوچستان کی آنے والی نسلیں بھی مستفیدہوسکتی ہیں یہ بات مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات و ترجمان چوہدری شبیر نے عبداللہ بنگلزئی کی قیادت میں ملنے والے مستونگ کے وفد سے بات چیت کرتے ہو ئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاشبہ ریکوڈیک منصوبہ نہ صرف پاکستان کی معیشت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا بلکہ بلوچستان سے پسماندگی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ عوامی ترقی کے نئے دور کی تاریخی ابتدا ثابت ہوگا۔

منصوبہ پر باقاعدہ کام کے آغازسے نہ صرف بلوچستان کو معاشی استحکام مقامی نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقعے اور سماجی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ حکومت بلوچستان مستقبل میں اس سے حاصل شدہ وسائل کے بہتر استعمال سے عوام کو تعلیم صحت اور روزگار جیسی بنیادی ضروریات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ انفراسٹراکچر کی تعمیر سے ترقی کی نئے منازل طے کرسکے گی۔