|

وقتِ اشاعت :   March 31 – 2024

کوئٹہ:وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اتوار کے روز مقامی اسپتال میں زیر علاج ہرنائی بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی اور ان سے علاج معالجے سے متعلق دریافت کیا وزیر اعلٰی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلٰی نے کہا کہ دہشت گردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے

اور دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ریاست کی رٹ ہر صورت برقرار رکھی جائے گی اور عوام کے جانی و مالی تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا وزیر اعلٰی نے کہا کہ بحالی امن کیلئے قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اس موقع پر رکن بلوچستان اسمبلی سردار سرفراز خان ڈومکی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم، پرنسیپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر عمران زرکون، آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ، پیپلز پارٹی کے رہنماء آغا شکیل درانی بھی وزیر اعلٰی کے ہمراہ تھے