کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور میں سیکورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن دشمن عناصر کی بیخ کنی کرکے ریاست کی رٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا معصوم شہریوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،
انہیں کیفر کردار تک پہنچا کر ہی دم لیں گے یہاں جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرکے سماج دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جس پر سیکورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام اور ریاست کے دشمنوں سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، پوری قوم کو اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز پر فخر ہے۔