|

وقتِ اشاعت :   April 13 – 2024

تربت:کیچ، محکمہ تعلیم کے 27ٹیچنگ اورنان ٹیچنگ ملازمین کو اپنی جگہ پرمتبادل ٹیچر رکھنے، طویل غیرحاضری پر شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا، 17اپریل کو ڈی ای او آفس میں پیش ہونے کی ہدایت، ڈی ای او کیچ میڈم زمرد واحد نے 5، اپریل کو ضلع کیچ کے 27ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ ملازمین کو اپنی جگہ پر متبادل ملازم رکھنے اور طویل غیر حاضری پر شوکاز نوٹس جاری کی تھی

جنہیں اب ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 17اپریل 2024ء بروز بدھ کو صبح ساڑھے 10بجے اپنے اصل شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کے ہمراہ ذاتی طورپر پیش ہوجائیں اس سلسلے میں متعلقہ ڈی ڈی اوز کوبھی پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، شوکاز ہونے والے ملازمین میں سے 9 خواتین ٹیچرز اور16مرد ٹیچرز اور ایک خاتون نائب قاصد اور ایک مرد نائب قاصد شامل ہیں، ڈی ای او کیچ نے یہ کاروائی آر ٹی ایس ایم کی رپورٹ پرکی ہے، واضح رہے کہ آرٹی ایس ایم وقتاً فوقتاً بغیر اطلاع کے مختلف اسکولوں کا دورہ کرکے اسکول اسٹاف کی حاضری چیک کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *