|

وقتِ اشاعت :   April 18 – 2024

اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کے پہلے پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے والے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک متحدہ پلیٹ فارم کے ذریعے عوامی مسائل کے حل کے لیے جامع روڈ میپ فراہم کیا ہے انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری اپنے خطاب میں اس امر پر زور دیا ہے

کہ ملک سے پولارائزیشن کی سیاست کا خاتمہ ہونا چاہیے کیونکہ آج ملک کو اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ جب وہ پہلی مرتبہ صدر منتخب ہوئے تھے تو اس وقت بھی انہوں نے بہت سے تاریخی فیصلے کئے تھے اور پارلیمنٹ کو با اختیار بنایا تھا وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صدر ایک مضبوط وفاق کی علامت ہے اور صدر پاکستان تمام صوبوں کو یکساں لے کر چلیں گے انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت کسی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا ہمیں اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنی ہے

اور اس ضمن میں آج صدر آصف علی زرداری نے اپنا ایک مدلل مؤقف دیا ہے انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنے وژن کا بھرپور اظہار کیا ہے صدر مملکت نے پاکستان کو داخلی اور خارجی محاز پر درپیش چیلنجز کے حل کے لئے جامع لائحہ عمل پیش کیا ہے جبکہ تعلیم صحت روزگار اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سمیت مستقبل کے روڈ میپ پر سیر حاصل خطاب کیا ہے جو حقیقتاً پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کی سمت کا تعین کرتا ہے صدر آصف علی زرداری نے تمام سیاسی جماعتوں کو یہ واضح پیغام دیا ہے کہ اس ملک میں پارلیمان ہی عوامی خدمت کا مرکز ہے اور ہماری بقاء جمہوریت میں ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے منشور کے مطابق عوام کی خدمت جاری رکھے گی اور عوام کو تمام بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لئے ہمہ وقت کو شاں رہے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *