|

وقتِ اشاعت :   April 18 – 2024

کوئٹہ:ڈپٹی کمشنر پشین نے سیکورٹی خدشات کی بناء پر جمعیت علماء اسلام کو 20اپریل کا جلسہ ملتوی کرنے کی درخواست کردی ۔ جمعرات کو ڈپٹی کمشنر پشین کی جانب سے جمعیت علما ء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع اور ضلع پشین کے امیر مولانا عزیز اللہ حنفی کے نام لکھے گئے مراسلے میں کہاگیا ہے

کہ حساس اداروں کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ نامعلوم دہشتگرد مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں 20اپریل کو ہونے والے جلسے پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ،مراسلے میں کہاگیا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات کی حالیہ لہر کے بعد دہشتگردی کے خدشات موجود ہیں لہذا 20اپریل کو پشین میں ہونے والے جلسے کو ملتوی کردیا جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *