|

وقتِ اشاعت :   April 18 – 2024

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے بجلی چوری کے نام پر ایف آئی اے کے ذریعے آپریشن کرکے عوام پر عرصہ حیات تنگ کرنے کی حکومتی پالیسی کو عوام دشمن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ملک میں جو بھی حکومتیں بنتی ہیں وہ عوام کے بجائے آئی ایم ایف، ورلڈ بینک، ملٹی نیشنل کمپنیوں اور خودمختیار و نیم خودمختیار اداروں کی نمائندگی کرتے ہوئے ان کے سہولت کار بن جاتے ہیں،

نگران حکومت کا کام الیکشن کرانا تھا وہ بجلی چوری کے نام پر پولیس کے ذریعے عوام پر عرصہ حیات تنگ کی اب نئی حکومت کی تشکیل کے ساتھ ہی یہ اعلان کردیا گیا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف ایف آئی اے کے ذریعے آپریشن کیا جاہیگا دوسری جانب وفاقی وزیر توانائی خود اعتراف کرتا ہے کہ واپڈا نے خود تین کروڑ یونٹ کا چور ہے۔ پارٹی ترجمان نے واضع کیا ہے کہ واپڈا کئی دہائیوں سے عوام کو لوٹ رہا ہے بلوچستان میں بجلی ویسے ناپید ہوچکا ہے اکیس گھنٹوں کی طویل ترین لوڈشیڈنگ کے باوجود زمینداروں اور حکومت بلوچستان سے فی ٹیوب ویل ایک لاکھ روپے ماہانہ بٹور رہا ہے جبکہ معاہدہ چوبیس گھنٹہ بجلی فراہمی کا کیا گیا ہے،

پارٹی ترجمان نے کہا ہے کہ ایف آئی اے سمیت دیگر ملکی حساس اداروں کو حکومت کمپنیوں کی خاطر عوام کے سامنے کھڑی کرکے عوام اور حساس اداروں کے مابین نفرتوں کی مزید دیواریں کھڑی کرے گی جبکہ قبل ازیں بلوچستان میں احساس محرومی اور بداعتمادی کی فضا بدترین شکل میں موجود ہے، پارٹی ترجمان نے کہا ہے کہ بجلی چوری کے نام پر اس اپریشن کی ہرسطع پر پارٹی بھرپور مخالفت کریگی عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں حکومت کی اس عوام دشمن عمل کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں جہاں جہاں پر آپریشن کے نام پر عوام کو تنگ کیا جارہا ہو عوام گلی محلوں سے سڑکوں پر نکلیں کیسکو اور ایف آئی اے آفس کے گھیراؤ سمیت سخت ترین احتجاج سے بھی گریز نہ کریں نیشنل پارٹی بھی عوام کے ساتھ ہے اور عوام کے ساتھ مل کر اس ناروا سلوک کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *