|

وقتِ اشاعت :   April 18 – 2024

کوئٹہ:بلوچستان کی14رکنی کابینہ آج حلف اٹھائے گی ۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق بلوچستان کی کابینہ میں شامل 14ورزاء آج اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے ۔

ترجمان کے مطابق بلوچستان صوبائی کابینہ آج جمعہ کو دوپہر 12 بجے حلف اٹھائے گی گورنر بلوچستان کابینہ سے حلف لیں گے ،ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند کے مطابق بلوچستان صوبائی کابینہ میں 14 وزرا شامل ہوں گے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اعلان کیا گیا تھا کہ صوبائی کابینہ جمعرات کوحلف اٹھائے گی تاہم بعد میں تقریب حلف برداری ملتوی کردی گئی تھی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *