|

وقتِ اشاعت :   April 28 – 2024

کوئٹہ:بلوچستان اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں ڈگری کالج قلات میں طالبعلموں کی جانب سے منعقد کی جانے والی کتاب میلے کو روکنے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قلات کے مقامی طلباء کی جانب سے بنائی گئی پلیٹ فارم طلباء فارم کے تحت ڈگری کالج میں ایک کتاب میلے کا اہتمام کیا جارہا تھا

لیکن کالج انتظامیہ کی جانب سے مختلف ہتکھنڈوں کے ذریعے رکاوٹیں پیدا کی گئی اور کتاب میلہ منعقد نہ ہونے دیا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ باقائدہ کتاب دشمن عمل ہے جس کا مقصد بلوچ طلباء کو علم و شعور سے دور رکھنے کی ناکام کوششیں ہیں جو کہ ہرگز ناقابل برداشت ہیں۔ بلوچستان بھر کے تعلیمی اداروں اور علاقوں میں بلوچستان کتاب کاروان کے تحت کتب میلوں کا انعقاد ہمارے تنظیمی پروگرام کا حصہ ہے۔

جس کے تحت ہم نے بلوچستان بھر میں کتب بینی کی کلچر کو پروان چڑھاکر طلباء کے اندر علم کا چراغ روشن کیا ہے اور ہم علم و شعور پر یقین رکھتے ہیں۔ تعلیمی اداروں کے انتظامیہ کی جانب سے ایسے ہٹ دھرمی اور تعلیم دشمن پالیسیاں کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔ ہم کالج انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ طلباء کی علمی و شعوری سرگرمیوں میں خلل ڈالنے کی بجائے ایسے علم دوست عمل کی حمایت کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *