|

وقتِ اشاعت :   April 28 – 2024

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کے دوسرے روز اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر و رکن بلوچستان اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوااجلاس میں تنظیم و سیاسی حوالے سے متحد فیصلے کئے گئے۔دوروزہ اجلاس سے صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ مرکزی انفارمیشن سیکرٹری اسلم بلوچ سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص مائنڈ سیٹ نے روز اول سے سیاسی عمل کو سبوتاڑ کرنے کو جاری رکھا ہے۔

بلوچستان کی شعوری سیاست کے خلاف کھبی روایاتی کھبی ڈرگ مافیا کے لوگوں کو سامنے لایا گیا۔بلوچستان کے عوام کو ووٹ کے حق کو پیراشوٹرز و پیسے کے زریعے تبدیل کیا گیا۔رہنماوں نے کہا کہ وفاق کو نابرابری و ناانصافی کی منفی پالیسی کو ختم کرنا ہوگا اور قومیتوں کے حقیقت کو تسلیم اور بلوچستان میں سیاسی نمائندگی کا احترام کرناہوگا

رہنماوں نے کہا کہ فلسطین میں انسانی قتل عام مکمل طور قابل مذمت ہے۔انسانی حقوق کی پامالی انتہائی منفی عمل ہے۔بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسلہ سنگین ترین مسلہ ہے اور اس کا حل قانون کے پاس ہے۔قانون میں ماورائے قانون اقدامات کی گنجائش نہیں۔اس لیے لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے۔رہنماوں نے کہا کہ پارٹی اداروں اور پارٹی کی جمہوری فیصلوں کا احترام سیاسی کارکن کی سیاسی پختگی کو ظاہر کرتی ہے۔نیشنل پارٹی بالعموم ملک کی اور بالخصوص بلوچستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس کے تمام فیصلے اداروں میں اکثریتی رائے کے طور پر کئیے جاتے ہیں۔

رہنماوں نے کہا کہ جامعہ بلوچستان و دیگر جامعات کے تنخواہوں کا مسلہ فوری طور حل طلب ہے اساتذہ کرام کے گھر کے چولہے بند پڑے ہیں اور جامعات کے بندش سے طلباء کا تعلیم کیرئر مشکلات میں ہے۔رہنماوں نے کہا کہ پاسکو کو گندم کی خریداری میں کسانوں کی مشکلات کو مدنظر رکھنا چائیں۔

گندم کی خریداری زمیندار و کسان سے کیاجائے۔اجلاس سے رکن بلوچستان کلثوم نیاز بلوچ نظام رند میران بلوچ علی احمد لانگو بلخ شیر قاضی سردار رفیق سنجرانی ندیم میانی انیل غوری میر اشرف علی مینگل اسد غنی رند سلمہ قریشی فریدہ بلوچ ثاقب بزنجو خورشید عالم آصف مجید بلوچ یار محمد بنگلزئی بی ایس او پجار کے صوبائی صدر شکیل بلوچ سمیت نیشنل پارٹی یواے ای کے رہنما حاجی بشیر سلطان نے بھی خطاب کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *