|

وقتِ اشاعت :   April 28 – 2024

کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کیچ میں دو مزدوروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد دہشت گردوں نے دو معصوم پاکستانیوں کو شہید کیا جب ہم جیسے لوگ کہتے ہیں کہ بلوچستان میں قوم پرست علیحدگی پسند دہشت گردی ہے تو کہا جاتا ہے

کہ یہ حقوق کی جنگ ہے معصوم افراد کو شناخت کی بنیاد پر شہید کیا گیا، واقعہ قابل مذمت ہے اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان حکومت غم کی اس گھڑی میں مظلوم بے گناہ، اور نہتے مزدوروں کے پسماندگان کے ساتھ کھڑی ہے دہشت گردوں کو ان کے مالی و نظریاتی مدد گاروں سمیت کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *