|

وقتِ اشاعت :   April 28 – 2024

تربت:تربت میں فورسز کے ہاتھوں لاپتہ نوجوان کے لیے شہید فدا چوک پر دھرنا۔ تربت سے گزشتہ شب لاپتہ کیے گئے نوجوان کی شناخت دودا ولد لعل بخش کے نام سے ہوئی ہے۔ لواحقین نے دودا کی جبری گمشدگی کے خلاف اتوار کو تربت شہید فدا چوک پر دھرنا دے

کر اپنا احتجاج ریکارڈ کیا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ گذشتہ شام میری میں دو گاڑیوں پر سوار نامعلوم افراد نے دودا کو جبری گمشدگی کا شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ اس سے قبل فورسز نے 15 دسمبر 2023 کو دودا کے بھائی بجار کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا اس وقت دودا گھر میں موجود نہیں تھا تو فورسز نے کہا کہ دودا کو پیشی کے لئے لائیں تب دونوں کو چھوڑ دیں گے۔ بعدازاں دودا کو پیش کیا اور ان سے تفتیش کے بعد دونوں بھائیوں کو چھوڑ دیا گیا۔ اہلخانہ کے مطابق دودا کی دماغی توازن بھی ٹھیک نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *