|

وقتِ اشاعت :   April 29 – 2024

مستونگ:مستونگ میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ، کیسکو کی جانب سے واٹرسپلائی ٹیوب ویلوں کی بجلی کی بندش اور پانی بحران کے خلاف شاہی باغ روڈ پر سوئی گیس آفس کے سامنے میر سکندر ملازئی ، ٹکری احترام الحق شاہوانی کی قیادت میں 5 گھنٹے دہرنا دیا اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا دہرنے میں خواتین سمیت دیگر لوگون نے بڑی تعداد میں شرکت کیا

دہرنا میں اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاء المنعم بلوچ کی سوئی گیس آفیسران اور ایس ایچ او سٹی پولیس عبدالروف بلوچ کی آمد، مظاہرین سے کامیاب مزاکرات کرکے دہرنا ختم کیاگیا، دہرنے منتظمین کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر کو اپنے مطالبات دیتے ہوئے کہاکہ ڈپٹی کمشنر مستونگ نیایس ڈی او کیسکو تبادلے کی لیٹر کا وعدہ کیاگیا تھا وہ لیٹر ابھی تک نہیں لکھی گئی وہ لیٹر فوری لکھے گیس کی لوڈشیڈنگ شیڈول اور باری بلنگ کا خاتمہ کرنے اور پی ایچ ای کی واٹرسپلائی ٹیوب ویلوں کی بجلی فوری بحال کرنے کے مطالبات حل کرنیکا مطالبہ جس پر اسسٹنٹ کمشنر مستونگ نے انہیں یقین دلایا کہ ان عوامی ایشوز کو فوری حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائے گے جس کے بعد دہرنا موخر کردیاگیا۔آج دہرنے میں خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *