|

وقتِ اشاعت :   April 30 – 2024

کوئٹہ : بلوچستان ہائیکورٹ نے گیس کے اضافی بلز پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے عدالتی سابق احکامات کو برقرار رکھ کر صارفین کو وہی 10فیصد گیس کے بل جمع کرنے کی ہدایت کردی بلوچستان ہائیکورٹ میں گیس کے اضافی بلوں سے متعلق آئینی درخواست کی سماعت سماعت جسٹس محمد کامران ملاخیل اورجسٹس اقبال احمدکاسی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کی سماعت کے دوران درخواست گزار سید نزیر آغا ایڈووکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا

کہ ایس ایس جی سی عدالتی حکامات کے باجود صارفین کوگیس اضافی بل بھیج کر توہین عدالت کی مرتکب ہورہی ہے عدالت نے سوئی گیس حکام پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور گیس صارفین سے متعلق اپنے گزشتہ حکم نامے کو برقرار رکھتے ہوئے حکم صادر کیا کہ صارفین کا جتنا بھی بل آیا ہو وہ اپنے گیس بلوں کا صرف 10 فیصد جمع کر کے گیس کی سہولت جاری رکھ سکتے ہیں۔

اس موقع پر درخواست گزار سید نذیر آغا ایڈووکیٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا گیس بل سوئی گیس دفتر سے 10 فیصد کرواکر کسی بھی بینک میں جمع کروا سکتے ہیں عدم تعاون کی صورت میں معاملہ 16 مئی کو دوبارہ ہائی کورٹ کے سامنے اٹھایا جائے گا مقدمہ کی سماعت 16مئی تک ملتوی کردی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *