|

وقتِ اشاعت :   April 30 – 2024

کوئٹہ:کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے کوئٹہ شہر کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے مختلف اجلاسوں کی صدارت اور وفود سے ملاقاتیں کیں۔ جس میں شہر کے اہم مسائل کے حل تلاش کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے راہ لیں۔کمشنر کوئٹہ ڈویڑن سے کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں شہر کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا گیا اور اپنی طرف سے ہرممکن تعاون کی یقینی دھانی کرائی۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہاکہ شہر کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، صفائی ستھرائی اور عوامی بہبود سمیت دیگر مسائل کا دیرپا حل تلاش کرنا بے حدضروری ہے جو شہر کو برسوں سے دوچار کر رہے ہیں۔

مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ منسلک ہو کر اور ان کے خدشات، شہر کے چیلنجوں سے نمٹنے اور شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ایک جامع منصوبہ بنانے کی سمت اقدامات جاری ہیں وفد نے کہا کہ یہ اقدام شہر کے دیرینہ مسائل کے حل کی جانب ایک خوش آئند ہے اور توقع ہے کہ کوئٹہ شہر میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے ٹریفک مسائل کے حل کے لیے شورومز کو شہر سے باہر منتقل کرنے اور ٹریفک کے نظام میں خلل پیدا کرنے کے حوالے سے احکامات جاری کئے۔اس موقع پر شورومز مالکان نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

دوسری جانب شہر میں بلند وبالا عمارتوں میں ایرانی سریا استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی انہوں نے کہاکہ شہر میں بلند وبالا عمارتوں کی ناقص تعمیر کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے لہذا عوام کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن سے غیر سرکاری تنظیم کی چیئرپرسن نے ملاقات کی ملاقات میں کوئٹہ شہر میں چائلڈ لیبر ،نشہ کی لت اور ان کی صحت کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا

اور شہر میں بچوں سے ایسا کام اور محنت مزدوری کرانا جس سے ان کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے بنیادی مراکز صحت میں سہولیات کا جائزہ لینے،عوام کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی اور دیگر طبی اقدامات کو بہتر بنانے کے سلسلے میں مانیٹرز کو ہدایت جاری کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *