|

وقتِ اشاعت :   April 30 – 2024

دالبندین:نیو زمباد انٹری عہدیداروں کی کال اور انجمن تاجران کی حمایت پر دالبندین میں مکمل طور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی یہ شٹر ڈاؤن ہڑتال مختیار بلوچ اور بابل بلوچ و دیگر سینکڑوں انٹری والوں کے ہمراہ شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی گئی ہیں واضح رہے ڈی سی چاغی ،کمپلیکس دالبندین کے سامنے پر دس دن سے زائد دھرنا دے رہے ہیں اور ہجوم پریس کانفرنس بھی کئے تھے

مگر کوئی سننے کے لیے تیار نہیں ہیں ان کا کہنا ہیکہ اپنے جائز مطالبات کے حق میں ڈی سی چاغی کمپلیکس کے سامنے احتجاجی دھرنا دے دیا گیا ہیں ان کا مزید کہنا ہیکہ نیو زمباد انٹری دو ہزار سے نئے ذمباد انٹری والے گذشتہ تین سالوں سے ذلیل و خوار ہیں ہر ماہ ڈی سی آفس کے سامنے یا آر سی ڈی شاہراہ پر دھرنا دے کر ہڑتال کرتے ہیں

مگر ان کی کوئی شنوائی نہیں ہوتی پاک ایران بارڈر سے تیل کا کاروبار کرنا ضلع چاغی کے ہر بے روزگار افراد کا بنیادی حق بنتا ہے پاکستان بنے سے قبل لوگوں کا ذریعہ معاش ایران سرحدی علاقے ہیں اور چاغی میں دیگر کوئی خاص طور پر فیکرٹری اور زریعہ معاش نہیں ہیں مگر نہ جانے کن وجوہات کی بناء￿ پر ہمیں روزگار سے دور رکھا جارہا ہے

جب ہماری گاڑیاں ایران بارڈر سے تیل لوڈ کرنے جاتے ہیں تو جان بوجھ کر انہیں واپس کر دیا جاتا ہے جو کہ سراسر ظلم ہے اور زیادتی ہیں اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو ہم پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر احتجاجی دھرنا دیں گے انہوں مطالبہ کیا ہے کہ ہزاروں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے سلسلے نہیں چھوڑا گیا تو ہم مزید سخت احتجاج کرینگے اس کی تمام زمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *