|

وقتِ اشاعت :   May 1 – 2024

کوئٹہ :  وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو کی قیادت میں حکومتی وفد نے احتجاج پر بیٹھے ٹرانسپورٹرز سے ملاقات کی اس موقع پر صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک ، رکن صوبائی اسمبلی میر لیاقت لہڑی اور کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران ٹرانسپورٹرز سے با ت چیت کر تے ہو ئے صو با ئی وزیر داخلہ میر ضیا ء اللہ لا نگو کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ٹرانسپورٹرز کے مسائل سن لئے اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سے بات کرکے جلد انکے مطالبات تسلیم کئے جائیں گے،

میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی سے ٹرانسپورٹرز کے وفد کی ملاقات کروائیں گے،اس موقع پر صو بائی وزیر حا جی علی مدد جتک کا کہنا تھا کہ جلد ہی ٹرانسپورٹرز کے 12رکنی وفد کی وزیراعلی سے ملاقات کروا کر مطالبات پر غور ہوگا ،

آج ہی ٹرانسپورٹرز کے مسائل کو حل کریں گے ، ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل کا احساس ہے ہم عوامی نمائندے ہیں انہیں ہر مشکل سے باہرنکالیں گے۔