|

وقتِ اشاعت :   May 2 – 2024

کوئٹہ:بلوچستان حکومت نے صوبے کے ساڑھے 8ہزار سے زائد اسکولوں میں 24سو سے زائد غیر حاضر استاتذہ اور ملازمین کے خلاف کاروائی شروع کرتے ہوئے 68 ملازمین کو ملازمت سے برخاست جبکہ 98کو معطل کردیا ۔

ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن ایجوکیشن بلوچستان منیر احمد نودیزئی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اپریل کے مہینے میں صوبے15ہزار 168اسکولوں میں سے 8ہزار 6سو 46اسکولوں کا دورہ کیاگیا جن میں استاتذہ سمیت 2454ملازمین غیر حاضر پائے گئے ۔رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے اسکولوں میں238م کوہلو میں 177، ژوب میں 173،پشین میں 164، ڈیرہ بگٹی میں 133، آوران میں 123،نصیر آباد میں 110 ملازمین غیر حاضر پائے گئے ۔

رپورٹ کے مطابق اپریل 2024میں 68ملازمین کو ملازمت سے برخاست، 98کو معطل ، 913کو شو کاز نوٹسز اور 778کو وضاحت کا اجراء کیا گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق پشین میں 33، کوئٹہ میں 13، واشک میں 6 کچھی میں 5، ڈیرہ بگٹی میں 4ملازمین کو برخاست کیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *