|

وقتِ اشاعت :   May 2 – 2024

کوئٹہ:پشتونخوامیپ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کی جانب سے ان کے وکلاء نے سابق نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد کو 20 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس جاری کردیا محمودخان اچکزئی پر غیر قانونی قبضے کے الزامات اور ایف آئی آرکا معاملے پر اسسٹنٹ کمشنر اورسیٹلمنٹ آفیسر کوئٹہ کو بھی لیگل نوٹس بھیجا گیا جو پشتونخوا لائرز فورم کے سینئر وکلاء کی جانب سے دیا گیا ہے

ایڈووکیٹ سپریم کورٹ حبیب اللہ ناصر اور ایڈووکیٹ نعمت اللہ اچکزئی محمود خان اچکزئی کی لیگل ٹیم میں شامل ہیں نوٹس میں محمود خان اچکزئی کا نوٹس دھندگان پراپنے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈااور میڈیا ٹرائل کرنے کاالزام ہے جس کی وجہ سے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات سے محمود خان اچکزئی اور ان خاندان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا نوٹس موصول ہونے کے 7 دن کے اندر پریس کانفرنس کرکے محمود اچکزئی اور ان کے خاندان سے معافی مانگیں مقرہ وقت کے اندر معافی مانگنے میں ناکامی پر 20 ارب روپے ہرجانہ ادا کرنا ہوگا

ہرجانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں عدالتی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد کی سر براہی میں ٹیم نے 3 مارچ کو پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کواری روڈ پر محمود خان اچکزئی کی رہائشگاہ کے قریب کارروائی کی تھی ڈپٹی کمشنر نے محمود خان اچکزئی سے مبینہ قبضے کا پلاٹ واگزار کرانے کا دعویٰ کیا تھا کارروائی کے وقت محمود خان اچکزئی کا ایک محافظ گرفتار کیا گیا تھاکارروائی کے وقت محمود خان اچکزئی اپنی رہائش گاہ پر موجود نہیں تھے ڈپٹی کمشنر نے پلاٹ سیل کرکے محمود خان اچکزئی کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *