|

وقتِ اشاعت :   May 2 – 2024

کوئٹہ:کمشنر کوئٹہ ڈویڑن حمزہ شفقات کی زیر صدارت زمیندار ایکشن کمیٹی کے مسائل اور ان کے حل کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر پولیٹیکل کوئٹہ ڈویژن سید کلیم اللہ،اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو کوئٹہ ڈویژن حنیف کبزئی،چیئرمین زمیندار ایکشن کمیٹی ملک نصیر شاہوانی اورسیکرٹری جنرل عبدالرحمن بازئی کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

اجلاس میں زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے کمشنر کوئٹہ ڈویڑن کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا گیا۔جس پر اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ زمینداروں اور کسانوں سے سولر پینل اور کھا د منتقل کرنے کے دوران کسی بھی چیک پوسٹ پر رقوم طلب نہیں کیا جائے گا۔اگر کسی اہلکار نے پیسے طلب کیا تو اس کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے انہیں معطل اور اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی لہذا تمام چوکیوں پر گاڑیوں کی سیکورٹی چیکنگ کی جائے جبکہ سولر پینل اور کھاد لے جانے والی گاڑیوں کو صرف غیر ممنوع اشیاء کی چیکنگ کیا جائے اس حوالے سے زمینداروں اور کسانوں کو بلاجواز تنگ نہیں کیا جائے۔

کمشنر کوئٹہ ڈویڑن نے اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ ڈویڑن کو ہدایت کی کہ وہ اس حوالے سے فوری طور پر تمام ڈپٹی کمشنرز کو آگاہ کرنے کے لیے لیٹر ارسال کریں تاکہ چیک پوسٹوں پر زمینداروں اور کسانوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ ختم ہوسکے۔اگر کوئی بھی اہلکار ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ دوسروں کے لیے ایک مثال قائم ہوسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *