|

وقتِ اشاعت :   May 2 – 2024

تربت:شیخہ فاطمہ بنت مبارک گرلز کیڈٹ کالج تربت کی پہلی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب، جو آج تربت میں منعقد ہوئی جو بلوچستان کے تعلیمی منظر نامے میں ایک تاریخی سنگ میل ہے۔ تقریب میں پہلے بیچ کی 67 گرلز کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ ہوئی۔ یہ کامیاب پاس آؤٹ ہونے والی کیڈٹس مکران، قلات، نصیر آباد، سبی، ژوب، کوئٹہ، اور رخشان ڈویژنوں کے مختلف علاقوں کی نمائندگی کرتی ہیں اور بلوچستان کی لڑکیوں کی لگن اور ثابت قدمی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

گرلز کیڈٹس کالج کے کمانڈنٹ بریگیڈیئر ہمایوں اجمل نے اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور اس اہم تقریب کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
تقریب میں اعلیٰ کامیابی حاصل کرنے والے کیڈٹس کو تعلیمی سیشن کے دوران ان کی شاندار اور بہترین کارکردگی کے عزم کو تسلیم کرتے ہوئے مختلف انعامات اور ایوارڈز سے نوازا گیا ۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں کیڈٹس کے والدین اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے بلوچستان کی خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی ترقی کے لیے اجتماعی عزم کا اعادہ کیا۔

آج کی پریڈ نہ صرف بلوچ لڑکیوں کی صلاحیتوں کا مظہرہے بلکہ گرلز کیڈٹس کالج تربت میں تعلیمی پرورش اور شاندار قدروقیمت کو بھی ظاہرکرتی ہے۔ پاس آؤٹ ہونے والی کیڈٹس اپنے مقصد کے احساس کے ساتھ ساتھ مختلف پیشوں کو اپنانے اور اپنے وطن، خاص طور پر بلوچستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کیلئے پختہ عزم ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *