|

وقتِ اشاعت :   May 3 – 2024

کوئٹہ: کوئٹہ کے شہری حاجی ظاہر مینگل نے کہا ہے کہ سریاب پولیس کے ایس ایچ او نے میرے بھائی پروفیسر شفقت اللہ مینگل پر پولیس تھانے کے سامنے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا ہے

وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو اور آئی جی پولیس ایس ایچ او پولیس تھانہ سریاب کے خلاف فوری طور پر کمیٹی تشکیل دے کر کاروائی کو یقینی بنائے

تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات رونما نہ ہوسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے اظہار کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہا آج میرے بھی شفقت اللہ مینگل اپنے ایک دوست کے ہمرا ہ سریاب روڈ پر شہر کے طرف آرہے تھے

کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس ایس ایچ او سریاب نے ان کو روک کر میرے بھائی کو چھ گولیاں ماری

جس سے و ہ زخمی ہوئے اس کی فوٹیج بھی ہم نے حاصل کی ہے

ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ کیا میرے پروفیسر بھائی نے کوئی جرم کیا ہے

جس کو سرعام سرکاری رائفل سے فائرنگ کرکے زخمی کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل میرے بھائی پر قمبرانی روڈ پر حملہ ہوا جس کا ایف آئی آر موجود ہے لیکن آج جس طرح بر بریت کا مظاہرہ کیا گیا اس کی مثال نہیں بنتی میرے بھائی سول ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے میں وزیر اعلی بلوچستا سرفراز بگٹی وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو اور آئی جی پولیس سے اپیل کرتا ہوں کہ ایس ایچ او سریاب کو فوری طور پر معطل کرکے ان کے خلا ف تحقیقاتی کمیٹی قائم کرے تاکہ اصل حقائق سامنے آسکیں ۔