|

وقتِ اشاعت :   May 3 – 2024

خضدار:  خضدار میں گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ بارش،ایف ایس سی کے امتحانات میں مشغول طلباء پر گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کے ہال کی چھت گر گئی

سات طلباء زخمی،طلباء کے تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز خضدار میں گرچ چمگ اور تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہوئی ہوائیں اتنی تیز تھی کہ گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول خضدار کے ہال کی چھت ایف ایس سی کے امتحان میں مشغول طلباء پر گر گئی جس کے نتیجے میں ایف ایس سی کے سات طالب علم محمد کریم،فیصل،

اسحاق،عبداللہ اور احمد نواز وغیرہ زخمی ہو گئے زخمیوں کو گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے واقع کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفیظ اللہ کاکڑ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر خضدار نیاز اللہ سمالانی موقع پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا