|

وقتِ اشاعت :   May 4 – 2024

تمبو :ڈیرہ مراد جمالی میں ڈاٹسن میں سی این جی بھرتے ہوئے سیلنڈر پھٹ گیا ایک شخص جاں بحق 4 افراد زخمی ہوگئے سٹی پولیس کے مطابق ارسلان سی این جی ڈیرہ مراد جمالی میں ڈاٹسن میں سی این جی بھرتے ہوئے اچانک ڈاٹسن کے سیلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا

جس کے باعث میر محمد پیچوہا جانبحق اور حبیب اللہ سپر،عبد المجید، سومر خان بگٹی اور عبدالغفور لہڑی زخمی ہوگئے ڈاٹسن میں موجود مال مویشی بھی ہلاک ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش اور زخمیوں کو سیول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی پولیس نے شروع کردی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *